Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کا نیا فیچر جس کا صارفین کو برسوں سے انتظار تھا

نئے فیچر کا مقصد خدمات کو بہتر بنانا اور مزید صارفین کو واٹس ایپ کی طرف راغب کرنا ہے (فائل فوٹو: واٹس ایپ)
واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا کئی برسوں سے صارفین کو انتظار تھا۔
واٹس ایپ نے ایک ہی وقت میں متعدد اکاؤنٹس کو ایک ساتھ جوڑنے کے لیے ایک نیا فیچر شامل کرکے اپنے صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
نئے فیچر کا مقصد خدمات کو بہتر بنانا اور مزید صارفین کو واٹس ایپ کی طرف راغب کرنا ہے۔

واٹس ایپ میں اکاؤنٹس کو لنک کرنا

واٹس ایپ اپنے صارفین کو ایک ہی وقت میں ایک اکاؤنٹ سے منسلک پانچ مختلف آلات سے پیغامات تک رسائی کی فراہم کرتا ہے۔
واٹس ایپ فی الحال بیٹا ورژن نمبر 14.12.21 کے ساتھ لانچ کرنے کے لیے اس فیچرکو عارضی طور پر جانچ رہا ہے جو صرف اینڈرائیڈ فونز کے ذریعے استعمال ہوسکے گا۔
اس فیچر کی فراہمی کے بعد صارفین کی چیٹ واٹس ایپ الگورتھم کے استعمال سے خفیہ رہیں گے۔
اسی طرح واٹس ایپ اپنے صارفین کو کمپیوٹر کے ذریعے اپنی خط و کتابت تک رسائی حاصل کرنے اور پلیٹ فارم کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ اس سمارٹ فون کے بغیر ہے جس پر پہلے اکاؤنٹ پر واٹس ایپ چلایا کیا گیا تھا۔
اس کے لیے فون کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

شیئر: