پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی پارلیمان کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت کے حوالے سے چلنے والی خبریں غلط ہیں۔
ترجمان نے وضاحت کی کہ وزیراعظم پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ہمیشہ سے آمادہ تھے لیکن ان کے اجلاس میں عدم شرکت کی واحد وجہ کچھ اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے ظاہر کیے گئے تحفظات تھے جو کہ اسمبلی سیکریٹریٹ کو پہنچائے گئے تھے۔
تاہم جمعے کی سہ پہر کو سپیکر قومی اسمبلی کے ترجمان کی جانب سے اردو نیوز کو بتایا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے رکن نہیں ہیں اور نہ ہی گذشتہ روز ہونے والے اجلاس کے لیے انھیں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
اردو نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سپیکر قومی اسمبلی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے 29 ارکان ہیں، سپیکر کے علاوہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی سمیت متعدد وفاقی وزرا، پارلیمانی لیڈر اور ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
افغانستان پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، عسکری حکام کی بریفنگNode ID: 579106
-
افغانستان: امریکی اور نیٹو افواج نے بگرام ایئربیس خالی کر دیNode ID: 579406