پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی نے ایک قانون پاس کیا ہے جس کا اطلاق بظاہر صحافیوں اور سرکاری افسران پر ہوگا۔ اس قانون کے تحت اراکین اسمبلی کا استحقاق مجروح کرنے پر صحافیوں اور سرکاری افسران کو موقع پر ہی چھ مہینے قید کی سزا دی جا سکے گی۔
اردو نیوز کو دستیاب اس قانون کی ایک کاپی کے مندرجات کے مطابق اس قانون کو ’پنجاب اسمبلی ممبرز تحفظ استحقاق ترمیمی بل‘ کا نام دیا گیا ہے۔
اسمبلی سے پاس ہونے والا یہ بل گورنر پنجاب کے دستخطوں کے بعد باقاعدہ ایکٹ کی شکل اختیار کر لے گا۔
مزید پڑھیں
-
ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں کئی گنا اضافہNode ID: 405466
-
پنجاب اسمبلی میں چوڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے چرچےNode ID: 421566
-
’صحافی سیاست کریں یا صحافت، ایک ٹکٹ میں دو مزے نہ لیں‘Node ID: 532921