موسم کی صورتحال: بارش کا امکان، چار علاقوں میں گرمی بڑھے گی
سعودی موسمیات کے قومی مرکزنے بدھ کو مملکت میں موسمی توقعات سے متعلق پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مرکز کا کہنا ہے کہ ’ نجران، عسیراور جیزان کے پہاڑی علاقوں کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا‘۔
’گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہوائیں تیز ہوں گی۔ باحہ اور مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں تک بھی اس کا سلسلہ پھیل سکتا ہے‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ بدھ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ساحلی مقامات پر گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں سخت گرمی رہے گی‘۔
قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’ مدینہ منورہ میں انتہائی درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ ہوگا جبکہ السودۃ میں کم از کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ’ بدھ مملکت کے پانچ علاقوں پر بادل چھائے رہیں گے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
’ چار علاقوں میں جمعرات سے شدید گرمی متوقع ہے۔ اگلے ہفتے کے آغاز تک س کا سلسلہ جاری رہے گا‘۔
مشرقی ریجن میں درجہ حرارت 48 سے 50 سینٹی گریڈ کے درمیان ہوگا جبکہ ریاض، حدود شمالیہ اور مدینہ منورہ کے متعدد مقامات کا درجہ حرارت 45 سے 48 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔