Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اس سال حج کےلیے جنرل ایمرجنسی پلان کی منظوری

سعودی وزیر داخلہ نے حج کے لیے جنرل ایمرجنسی پلان کی منظوری دی ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے حج  کے لیے جنرل ایمرجنسی پلان کی منظوری دی ہے جسے متعدد سرکاری ادارے مل کر نافذ کریں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان العمرو نے کہا ہے کہ شہری دفاع نے اس سال حج موسم کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔
شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات کے مطابق جنرل ایمرجنسی پلان کو مدنظر رکھ کر تیاریاں کی گئی ہیں۔
تمام حج مقامات پر حجاج کی سلامتی کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ حج پلان مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں نافذ ہوگا۔ 
انہوں نے کہا کہ حجاج کی رہائش کے لیے مقرر مقامات پر تفتیشی وزٹ بڑھا دیے گئے ہیں۔ تمام مقامات پر حفاظتی تدابیر اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔ 
دوسری طرف مقدس مساجد کی انتظامیہ نے بھی اس سال حج موسم کے لیے آپریشنل پلان کی منظوری دی ہے۔
سیکریٹری سربراہ اعلی انجینیئر سلطان القرشی نے بتایا کہ حج موسم میں مطاف کا پورا صحن، زمینی منزل، پہلی منزل اور تہہ خانہ طواف کرنے والوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

طواف کے لیے ایک لاکھ 8 ہزار 39 مربع میٹر کا رقبہ مہیا ہوگا۔ (فوٹو ٹوئٹر)

ایس پی اے کے مطابق القرشی نے بتایا کہ طواف کرنے والوں کے لیے ایک لاکھ 8 ہزار 39 مربع میٹر کا رقبہ مہیا ہوگا۔ 
 مطاف کے لیے 20 بڑے اور ذیلی دروازے مختص ہوں گے۔ سب سے اہم باب ملک عبدالعزیز، باب العمرہ اور باب الفتح ہوں گے۔ علاوہ ازیں 28 الیکٹرانک زینے بھی کھلے رہیں گے۔ 
 حج آپریشنل پلان کے تحت تیسری سعودی توسیع والے حصے کی مختلف منزلوں پر ایک لاکھ 61 ہزار186 مربع میٹر کا رقبہ حجاج کے استعمال میں ہوگا۔
علاوہ ازیں 174 الیکٹرانک زینے اور 44  لفٹیں ہوں گی۔ بیرونی صحنوں کا ایک لاکھ 31 ہزار 924 مربع میٹر کا رقبہ حجاج کے استعمال میں ہوگا۔

شیئر: