Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمارٹ کارڈ میں خواتین عازمین کی تصویر ضروری نہیں 

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ خواتین عازمین کو سمارٹ کارڈ میں اپنی تصویر دینے یا نہ دینے کا اختیار ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سمارٹ کارڈ پر تصویر نہ دینے کی صورت میں خواتین عازمین کو شناخت ثابت کرنے کے لیے دستاویزات دکھانے ہوں گے۔
وزارت حج و عمرہ نے یہ وضاحت ایک سوال کے جواب میں کی ہے جس میں پوچھا گیا کہ کیا سمارٹ کارڈ پر خاتون عازم کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی تصویر دے۔
اس کا جواب دیتے ہوئے وزارت نے کہا ہے کہ ’سمارٹ کارڈ عازمین کی سہولت کے لیے تیار کیا گیا ہے جس کی موجودگی میں عازمین کو مشاعر مقدسہ میں دستاویزی ثبوت ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی‘۔
’اس کارڈ کی ذریعہ عازمین کو متعدد سہولتیں فراہم کی جائیں گی، بہتر ہے کہ عازم اس پر اپنی تصویر دے تاکہ شناخت کرنے میں آسانی ہو‘۔
’البتہ خواتین کے لیے تصویر دینا ضروری نہیں لیکن تفتیشی چوکی پر طلب کرنے پر انہیں شناخت ثابت کرنے کے لیے دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی‘۔

شیئر: