Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلاف کعبہ نو ذی الحجہ تبدیل کیا جائے گا

یکم ذی الحجہ کو کعبہ کے متولی کو نیا غلاف کعبہ سپرد کیا جائے گا۔ ( فوٹو: العربیہ)
خانہ کعبہ کا غلاف روایت کے مطابق 9 ذی الحجہ کوتبدیل کیا جائے گا۔ یوم وقوف عرفہ کو پرانا غلاف تبدیل کرکے اس کی جگہ نیا غلاف چڑھایا جائے گا۔
العربیہ کے مطابق شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے سربراہ عبد الحمید المالکی نے کہا ہے کہ ’موجودہ غلاف کعبہ کو تین میٹر بلند کیا گیا ہے اور اس کی جگہ پر سفید کپڑا جوڑا گیا ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ یکم ذی الحجہ کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز یا ان کے نائب کی طرف سے کعبہ کے متولی کو غلاف کعبہ سپرد کیا جائے گا۔
’اس موقعے پرغلاف کعبہ کا ایک ٹکڑا اور کعبہ کی چابیاں بھی حوالے کی جائیں گی۔ یہ عمل حرمین انتظامیہ کے سربراہ کی موجودگی میں عمل میں لایا جائے گا۔‘
المالکی نے کہا ہے کہ ’غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تمام سرگرمیاں مسلم دنیا کے ذرائع ابلاغ کے ذریعے دکھائی جائیں گی تاکہ غلاف کعبہ کی تیاری کے حوالے سے سعودی قیادت کی کاوشوں کا اظہار کیا جاسکے اور حرمین شریفین میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کے لیے فراہم کردہ خدمات کو پیش کیا جا سکے۔‘

شیئر: