Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرمی سے بچاؤ، طیاروں سے برف گرائی جائے: کویتی شہری کی تجویز

کویتی شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر غیر معمولی طور پر مقبول ہو گئی (فوٹو: ٹوئٹر)
کویتی شہری نے ان دنوں اپنے یہاں ہلاکت خیز گرمی سے نجات حاصل کرنے کے لیے عجیب و غریب حل تجویز کیا ہے- 
سرمد ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کویتی شہری نے کہا کہ ’گرمی سخت پڑ رہی ہے- میری آرزو ہے کہ وزارت دفاع جن طیاروں سے فوجیوں کو لانے لے جانے اور ٹینک ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا کام انجام دیتی ہے ان پر برف کی سلیں لادے اور شدید گرمی والے علاقوں پر برف کی بارش کر دے-‘
’ایسا ہوگا تو ہمارے یہاں گرمی کا موسم برسات کے موسم میں تبدیل ہوجائے گا۔‘
کویتی شہری نے اپنی تجویز پر مزید زور ڈالتے ہوئے کہا کہ ’اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ ہمارے یہاں برف کے کارخانے دن رات کام کریں گے- سخت گرمی ختم ہوجائے گی اور آب و ہوا تازگی بخش بن جائے گی۔‘
واضح رہے کویتی شہری کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہا ہے۔

شیئر: