سعودی ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’ کویت کے پانچ شہر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا کے گرم ترین شہروں کی حیثیت سے ریکارڈ پر آئے ہیں‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ’کویت کا الجھرا شہر 52.1 سینٹی گریڈ سے دنیا کا سب سے گرم ترین شہر بن گیا ہے‘۔
الحصینی کا کہنا ہے کہ ’مشرقی ریجن میں حفر الباطن کمشنری کا شہر القیصومۃ کا درجہ حرارت منگل کو سہ پہر چار بجے 49.9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس حوالے سے یہ دنیا کا آٹھواں گرم ترین شہر ہے‘۔