جرائم میں ملوث 5 شہری اور ایک درانداز گرفتار
ملزمان نے مختلف وارداتوں میں 2 لاکھ ریال سے زائد کا سامان چوری کیا (فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’گھر، دکان اور گاڑیوں میں چوری کرنے والے 5 سعودی شہریوں اور ایک درانداز کو گرفتار کرلیا گیا-‘
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ’مکہ ریجن کے مختلف مقامات سے وارداتوں کی رپورٹس مل رہی تھیں-‘
پولیس ترجمان نے کہا کہ ’سپیشل ٹیم تشکیل دے کر واردات کرنے والوں پتا لگایا گیا جن میں 5 سعودی شہری ملوث تھے۔‘
ملزمان عمر کے تیسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں- ایک درانداز بھی ان کے ساتھ ملا ہوا تھا-
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’چوروں نے 2 لاکھ 23 ہزار ریال مالیت کا سامان چوری کیا- گاڑیوں سے شیشے توڑ کر قیمتی اشیا بھی چوری کررہے تھے-‘
پولیس ترجمان کے مطابق ’غیر ملکی درانداز اور پانچ سعودی شہریوں کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔‘