Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشاعر مقدسہ جانے کی کوشش کرتے ہوئے 52 افراد گرفتار

’مشاعر مقدسہ جانے کی کوشش پر ہر ایک شخص کو 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سیکیورٹی فورس نے حج ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے 52 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حج سیکیورٹی فورس کے ترجمان بریگیڈیئر سامی الشویرخ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد حج اجازت نامے کے بغیر حرم مکی شریف اور مشاعر مقدسہ جانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ان میں سے ہر ایک پر ضابطے کے مطابق 10 ہزار ریال جرمانہ کیا گیا ہے‘۔
ترجمان نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ ’حج اجازت نامے کے بغیر مسجد الحرام، مرکزی علاقہ یا مشاعر مقدسہ میں سے منی، مزدلفہ اور عرفات جانا قانونی طور پر خلاف ورزی ہے‘۔
’حج سیکیورٹی فورس وزارت داخلہ کی ہدایت کے مطابق مشاعر مقدسہ لے جانے والے تمام راستوں کی نگرانی کر رہی ہے‘۔
’سیکیورٹی فورس حج اجازت نامے کے بغیر 13 ذو الحجہ تک کسی کو مشاعر مقدسہ جانے کی اجازت نہیں دے گی‘۔
’اس عرصے کے دوران جو شخص مشاعر مقدسہ جانے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف ضابطے کی کارروائی ہوگی‘۔

شیئر: