Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور جی سی سی ممالک میں تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

جی سی سی سیکریٹری جنرل اور سعودی وزیر برائے اقتصاد نے ملاقات کی ہے( فوٹو عرب نیوز)
خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل نايف الحجرف اور سعودی وزیر برائے اقتصاد و منصوبہ بندی فیصل بن فاضل الا ابراہیم نے ریاض میں جی سی سی ریاستوں کے مابین تعاون اور معاشی انضمام کو مضبوط بنانے سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ہے جیسے کہ کسٹمز یونین اور جی سی سی مشترکہ مارکیٹ۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس کا مقصد جی سی سی کے خلیجی قائدین کے فیصلوں اور ہدایات کو عملی جامہ پہنانا تھا۔
انہوں نے معاشی انضمام کے مواقع کی سرمایہ کاری کی اہمیت اور خلیجی معاشی معاہدے کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے اجتماعی فوائد کی راہ پر آگے بڑھنے کی اہمیت پر توجہ دی۔
جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نايف الحجرف نے مملکت کے کام کرنے والے پائیدار ترقیاتی منصوبوں اور جی سی سی کے ذریعے مستحکم اور ترقی پانے والے تعاون کے امکانات پر فخر کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدامات کو خلیج کے مشترکہ منصوبوں اور حکمت عملیوں پر عمل درآمد کرنے کے لیے سپورٹ کے ممکنہ ذرائع فراہم کرتے ہیں۔
نايف الحجرف نے جی سی سی ریاستوں کی اقتصادی اور تجارتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

شیئر: