Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن کے لیے 1700 خصوصی بسوں کا انتظام

عازمین حج کو مکہ مکرمہ سے مشاعرمقدسہ لے جایا جائے گا۔ (فوٹو العربیہ)
حج سیزن کے لیے ٹرانسپورٹ سینڈیکیٹ نے 1700 خصوصی بسوں کا انتظام کیا ہے جس کے ذریعے عازمین حج کو مکہ مکرمہ سے مشاعرمقدسہ لے جایا جائے گا۔ 
ویب نیوز سبق کے مطابق ٹرانسپورٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس سال حج سیزن کے لیے عازمین کی نقل و حمل کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ 
ٹرانسپورٹ کی انتظامی کمیٹی نے 68 کمپنیوں کی خدمات حاصل کی ہیں جن کے ذریعے 1700 بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ مخصوص بسیں عازمین کو مکہ مکرمہ سے مشاعر مقدسہ لے جائیں گی ۔ 
واضح رہے اس سال محدود تعداد کی وجہ سے مشاعر میٹرو سروس نہیں چلے گی اسی لیے بس سینڈیکیٹ کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ 
کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر بسوں اور حجاج کی رہائش کو مسلسل سینیٹائز کیاجائے گا اس حوالے سے بس خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ 

 

شیئر: