Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحری سیاحت، پہلا لگژری کروز جدہ پہنچ گیا

گزشتہ برس بھی سمر سیزن میں تفریحی پروگرام تیار کیا گیا تھا۔ (فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں  سیاحوں کےلیے پہلا لگژری کروزجدہ کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ۔ بحری سیاحت کےلیے اس سال کروز ٹور کا پروگرام مرتب کیا گیا ہے۔ 
ویب نیوز سبق کے مطابق کروز شپ کے ذریعے لوگوں کو بحری سیاحت کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ 
واضح رہے گزشتہ برس بھی سمندری سیاحت کےلیے شہریوں اورغیر ملکیوں کو سمر سیزن میں لکژری کروز کے ذریعے تفریحی پروگرام تیار کیا گیا تھا۔ جس کا آغاز 25 جون 2020 سے ہوا تھا۔ 
سعودی عرب کی سیاحت کے لیے گزشتہ برس محکمہ سیاحت کے تحت ’وزٹ سعودیہ‘ کا پروگرام متعارف کرایا گیا تھا جس میں سمندری سیاحت کے لیے لگژری کروز پیکیجز متعارف کرائے گئے تھے۔ 
یاد رہے کہ 30 جولائی سے بحیرہ احمر میں کروز ٹورز دوبارہ  شروع کیے جارہے ہیں۔ 
ایم ایس سی سعودی عرب سے ملکی اور علاقائی بندرگاہوں کے لیے 3 ماہ تک کروز ٹورز چلائے گی۔ 
ایک فرد کا کرایہ  2150 ریال سے شروع ہوگا۔ ایک جہاز میں 1900 کیبن ہوں گے۔  تین ہزار سے زیادہ سیاح کروز شپ سے سفر کرسکیں گے۔ ریزرویشن کی بنیادی شرط ویکسین ہوگی۔ 

شیئر: