Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی: کورونا کے بعد سیاحوں کے لیے لگژری کروز کی واپسی

ابوظبی نے کہا کہ ’یکم ستمبر سے متحدہ عرب امارات کو کروز لائنرز دوبارہ ملنا شروع ہوجائیں گے‘ (فوٹو: اے ایف پی)
ابوظبی نے کہا کہ ’کورونا کی وبا کی وجہ سے سیاحتی صنعت کو عالمی سطح پر بندش کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب یکم ستمبر سے امارات کو کروز لائنرز دوبارہ ملنا شروع ہوجائیں گے۔‘
عرب نیوز نے محکمہ ثقافت و سیاحت (ڈی سی ٹی ابوظبی) کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’وہ وبائی مرض سے پہلے کروز کے لیے آنے والے سیاحوں کی تعداد کو برقرار رکھنے کے لیے ابو ظبی پورٹس کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔‘

 

سنہ 2019 میں تقریباً پانچ لاکھ سیاح کروز کی سیر کے لیے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی پہنچے تھے جو کہ سال کی بنیاد پر 46 فیصد اضافہ ہے۔
ابو ظبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے ڈائریکٹر علی الشیبہ کا کہنا ہے کہ ’یہ اقدام کورونا کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے موثر نتائج کے بعد امارات کے شعبہ سیاحت کو زندہ کرنے کی کوششوں کے طور پر سامنے آیا ہے۔‘
ان کے مطابق ’اس اقدام سے بحری سیاحت کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کی ایک عالمی مرکز کی حیثیت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔‘
محکمہ ثقافت و سیاحت نے مزید کہا ہے کہ ’متحدہ عرب امارات میں سیاحوں کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے سال بھر مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔‘
’اس کے علاوہ ابو ظبی میں بحری سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مختلف بین الاقوامی تقاریب میں شرکت بھی کی جائے گی۔‘

شیئر: