خواتین عازمین حج کے استقبال کے لیے بھی تیاریاں مکمل
خواتین عازمین حج کے استقبال کے لیے بھی تیاریاں مکمل
ہفتہ 10 جولائی 2021 22:27
شعبہ خواتین کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
حرمین شریفین کے امور کے ادارے کی جانب سے اس سال حج کےلیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ ادارے کے شعبہ خواتین کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین کی سیکرٹری برائے ترقیاتی امور شعبہ خواتین ڈاکٹرالعنود بن خالد کا کہنا ہے کہ ادارے کی جانب سے عازمین حج کی بہتر رہنمائی اور انہیں جملہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اہلکاروں کو تمام امور کی تربیت فراہم کردی گئی۔
ڈاکٹر العنود نے بتایا کہ وزارت صحت کی جانب سے مقرر کیے جانے والے ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے اہلکار خواتین کو تمام ہدایات جاری کردی گئی ہیں جن کی روشنی میں وہ آنے والی مہمان عازم حج خواتین کی مکمل رہنمائی کریں گی۔