Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج و عمرہ کیسے کریں، وزارت اسلامی امور کا آن لائن پراجیکٹ

وزیر اسلامی امور نے آن لائن پروجیکٹ کا افتتاح کیا ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے حج و عمرہ کا طریقہ کار سکھانے کے حوالے سے آن لائن پراجیکٹ کا افتتاح کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر اسلامی امور نے بتایا کہ  وزارت کا نصب العین شعور و آگہی پیدا کرنا، حج و عمرہ زائرین کو دنیا بھر کی اہم زبانوں میں حج و عمرہ کے طریقہ کار سے واقف کرانا ہے۔

پروجیکٹ کا مقصد اہم زبانوں میں حج و عمرہ کے طریقہ کار سے واقف کرانا ہے- (فوٹو سبق)

انہو ں نے کہا کہ نیا پروجیکٹ اعلی قیادت کی کاوشوں کانتیجہ ہے۔ ہمارا سارا زور میانہ روی اور اعتدال پسندی پر ہے۔
حج و عمرہ  کا طریقہ کار سکھانے والے پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں اہم معلومات پر مبنی ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی ہے۔

ایپلی کیشن اینڈرائڈ، آئی فون اور آئی پیڈ پر دستیاب ہے- (فوٹو سبق)

 تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے زائرین کو عمرہ اور حج کا طریقہ کار سمجھایا جارہا ہے۔ یہ کئی زبانوں میں ہے۔ اینڈرائڈ، آئی او ایس آئی فون اور آئی پیڈ سسٹم پر مہیا ہے۔ ونڈوز ایپ ایپلی کیشن اور انٹرنیٹ پر دستیاب ہے۔
اس پروگرام کا ایک بڑا مقصد یہ بھی ہے کہ غیرمسلم  بھی حج اور عمرے کے مناظر اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔ انہیں مقامات مقدسہ آنے کی اجازت نہیں ہے تاہم وہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر دنیا بھر کے مسلمان مکہ جاکر کیا کرتے ہیں۔ مسلمانوں کا غیرمسلموں سے بھی واسطہ پڑتا ہے۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: