Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغیر اجازت حج مقامات پر پہنچانے والوں کو چھ ماہ قید اور 50 ہزار ریال جرمانہ

حج مقامات پر لے جانے والے کی تشہیر بھی ہوگی(فائل فوٹو اخبار 24)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں کو پھر انتباہ کیا ہے کہ ’وہ ایسے کسی بھی سعودی شہری یا مقیم غیرملکی کو حج مقامات تک پہنچانے کی جرات نہ کریں جن کے  پاس اس سال کا حج اجازت نامہ نہ ہو‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ’ جو شخص بغیر اجازت نامے والے کسی شخص کو حج مقامات پر پہنچانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا جائے گا اس پر چھ ماہ تک قید اور پچاس ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا‘۔ 
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’بغیر اجازت نامے والے کسی شخص کو حج مقامات پر لے جانے والے کی تشہیر بھی ہوگی‘۔
بیان میں محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ تمام حج مقامات کے راستوں کی بری اور فضائی کڑی نگرانی کی جارہی ہے لہذا غیرقانونی سرگرمی سے گریز کیا جائے۔ 
واضح رہے کہ ایام حج میں پرمٹ کے بغیر کسی کو بھی مکہ جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ پرمٹ کے بغیر جانے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے جبکہ قید کی سزا بھی دی جاتی ہے۔
اس سال محدود حج پروگرام کے تحت صرف 60 ہزار عازمین حج ادا کریں گے۔ جن عازمین کو حج کی اجازت دی گئی ہے انہیں خصوصی ڈیجیٹل کارڈز جاری کیے گئے ہیں۔ 

شیئر: