پاکستان تحریک اںصاف کی حکومت کے تین برسوں میں ادویات کی قیمتوں میں دسویں بار اضافہ کیا گیا ہے۔ حالیہ اضافے کے تحت 90 ہزار ادویات کی قیمتوں میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب منگل کو وفاقی کابینہ نے ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق فیوی پیرا ویر 200 ملی گرام گولیوں سمیت 49 نئی ادویات کی ریٹیل پرائس مقرر کرنے کی منظوری دی دے ہے۔
پاکستان کی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کے تحت ادویہ ساز کمپنیوں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ یکم جولائی سے ادویات کی قیمتوں میں مہنگائی کی شرح یعنی کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت اضافہ کر سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
قیمتوں میں کمی: ڈاکٹرز ادویات کے نام نہیں فارمولا تجویز کریںNode ID: 558531
-
لاہور میں ادویات کی دکانیں ڈاکوؤں کے نشانے پر کیوں؟Node ID: 570271
-
پنجاب میں ہربل ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کی وجہ کیا؟Node ID: 581371