یونائیٹڈ ایئرلائنز کا 2030 تک الیکٹرک طیارے متعارف کرانے کا اعلان
الیکٹرک جہاز چارجنگ کے بعد 250 کلومیٹر تک پرواز کر سکیں گے (فوٹو: گیٹی امیجز)
یونائیٹڈ ایئرلائنز وینچر (یو اے وی) نے 2030 تک الیکٹرک طیارے بنانے کے لیے سرمایہ کاری کی ہے جو چارجنگ کے بعد 250 کلومیٹر تک پرواز کر سکیں گے۔
فضائی سفر کی خبریں دینے والی ویب سائٹ ’بریکنگ ٹریول ںیوز‘ کے مطابق کمپنی 19سیٹوں والا الیکڑک ’ای ایس 19‘ جہاز بنا رہی ہے جو مسافروں کو 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کروا سکے گا۔
یونائیٹد ایئرلائنز ’ہارٹ ایروسپیس‘ براجیکٹ میں سرمایہ کاری کے علاوہ مشروط طور پر ایک سو ’ای ایس 19‘ طیارے خریدنے پر رضامند ہوئی ہے لیکن شرط ہے کہ جہاز سیفٹی، بزنس اور آپریشن کی ضروریات پر پورے اترتے ہوں۔
یونائیٹڈ ایئرلائنز کی شراکت دار ’میسا ایئرلائنز‘ نے بھی شرائط پوری ہونے پر 100 طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
یو اے وی ایسی کمپنیوں کی تلاش میں ہے جن کی توجہ ’انوویٹو سسٹین ایبلٹی کانسیپٹس‘ پر ہے اور ایسی ٹیکنالوجی اور پروڈکٹس تیار کرتی ہیں۔ جو ایک کاربن نیوٹرل ایئرلائن بنانے کے لیے ضروری ہیں، اور وہ ’نیٹ زیرو‘ گرین ہاؤس گیس کے اخراج کے اہداف پر پورا اترتی ہیں۔
ایک اور کمپنی ’بریک تھرو وینچرز (بی ای وی) بھی ایسی ہی ڈیل کر رہی ہے۔ یو اے وی اور بی ای وی ہارٹ ایروسپیس میں پہلے سرمایہ کار ہیں جنہوں نے ڈیزائن پر اعتماد ظاہر کیا ہے، اور اس طیارے کو 2026 تک مارکیٹ میں لانے کا بندوبست کر رہے ہیں۔