Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں 13 ٹن غیر معیاری غذائی اشیا ضبط

’گودام میں صحت اصول اور معیار کے برخلاف غذائی اشیا کو ذخیرہ کیا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے مکہ مکرمہ میں 13 ٹن غیر معیاری غذائی اشیا ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت کے ترجمان عبد الرحمن الحسین نے کہا ہے کہ ’ضبط شدہ غذائی مواد میں گوشت، مرغی اور مختلف غذائی اشیا شامل ہیں جن کا مجموعی وزن 13 ٹن کے قریب ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ میں ایک گودام کے خلاف کارروائی ہوئی جہاں 5 ٹن گوشت اور مرغی کے علاوہ 8 ٹن غذائی اشیا ضبط ہوئی ہیں‘۔
’یہ تمام چیزیں زائد المیعاد اور غیر معیاری تھیں جنہیں موقع پر تلف کر دیا گیا ہے‘۔
’گودام میں صحت اصول اور معیار کے برخلاف غذائی اشیا کو ذخیرہ کیا گیا تھا ‘۔
انہوں  نے کہا ہے کہ ’اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران 4 ٹن جھینگا مچھلی ضبط کی گئی جو غیر معیاری تھی‘۔
 
 

شیئر: