Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم اور مشاعر میں اردو سمیت تین زبانوں میں آگاہی بورڈ

’مقامات کی نشاندہی کے علاوہ ایس او پیز کی ہدایات پر مشتمل ایک سو سے زیادہ بورڈ لگائے جارہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
حرم مکی شریف اور مشاعر مقدسہ میں اردو سمیت تین زبانوں میں حج آگاہی بورڈ کی تنصیب کا کام شروع ہو چکا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام، بیرون صحن، مرکزی علاقے اور مشاعر مقدسہ میں عربی، انگریزی اور اردو میں ایک سو سے زیادہ آگاہی بورڈ نصب کئے جارہے ہیں‘۔
انتظامیہ کے تحت بھیڑ کو کنٹرول کرنے والے شعبے کے سربراہ انجینئر اسامہ بن منصور الحجیلی نے کہا ہے کہ ’آگاہی بورڈ میں حفاظتی تدابیر، صحت عامہ، حرم کے مختلف مقامات کی رہنمائی اور حج کے متعلق عام ہدایات شامل ہیں‘۔
’آگاہی بورڈ میں سب سے زیادہ اہمیت ایس او پیز، ماسک، سماجی فاصلہ اور سینیٹائزر کے استعمال پر زور دیا گیا ہے‘۔

شیئر: