Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

65 برس قبل مشرق وسطی کا سب سے بڑا ’قرنطینہ‘

متعدی امراض میں مبتلا 200 مریضوں کورکھنے کی گنجائش تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
مشرق وسطی کا سب سے بڑا قرنطینہ مرکز 65 برس قبل جدہ شہر میں قائم کیا گیا تھا- کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے اپنے ٹوئٹرپراس حوالے سے وڈیو کلپ جاری کی ہے-  
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق اکیڈمی کا کہنا ہے کہ شاہ سعود نے 3 اپریل 1956 کو جدہ کے قرنطینہ کا افتتاح کیا تھا- جسے اس وقت مشرق وسطی کا سب سے بڑا قرنطینہ مانا گیا تھا- 
عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے 150 ملین ریال کی لاگت سے قرنطینہ کی منصوبہ بندی اپنی نگرانی میں کرائی تھی- 

تاریخی قرنطینہ 150 عمارتوں پرمشتمل تھا(فوٹو، ٹوئٹر)

جدہ کا یہ تاریخی قرنطینہ 150 عمارتوں پر مشتمل تھا- 22900 مربع میٹر کے رقبے پر قائم کیا گیا تھا-
قرنطینہ میں آئسولیشن والی عمارتیں تیار کی گئی تھیں جہاں متعدی امراض میں مبتلا 200 افراد کی گنجائش تھی- علاوہ ازیں حجاج کے کپڑوں کے لیے لانڈریاں، گرم حمام اور مختلف ضروریات پوری کرنے کے لیے کئی عمارتیں تیار کی گئی تھیں- 

شیئر: