Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممنون حسین کے انتقال  پر سعودی قیادت کی تعزیت

ممنون حسین کے انتقال کی خبر پر دلی رنج ہوا- (فوٹو عاجل)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سابق صدر پاکستان ممنون حسین کے انتقال پرصدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے اظہار تعزیت کیا۔    
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘  کے مطابق خادم حرمین شریفین کی جانب سے بھیجے گئے تعزیتی ٹیلیگرام میں خادم حرمین شریفین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ممنون حسین کے انتقال کی خبر پر دلی رنج ہوا ہے- 
 پیغام میں مزید کہا گیا ’سابق صدر پاکستان ممنون حسین کے اہل خانہ اور پاکستانی برادر عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ دے‘-  
دریں اثنا ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان  کی جانب سے بھی سابق صدر پاکستان ممنون حسین کے انتقال  پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ممنون حسین کے بلند درجات کے لیے دعا کی-  
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: