اجتماعی لڑائی پر چھ شہری اور ایک غیر ملکی گرفتار
ہفتہ 17 جولائی 2021 11:00
’سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی لڑائی کی ویڈیو کی بنا پر کارروائی کی گئی ہے۔‘ (فوٹو: سبق)
حفر الباطن پولیس نے اجتماعی لڑائی میں شریک 6 شہریوں اور ایک غیر ملکی کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجتماعی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ہے۔
مشرقی ریجن پولیس کے ترجمان میجر محمد الشہری نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی شناخت ہوگئی تھی۔‘
’اس کی بنیاد پر انہیں تلاش کرکے گرفتار کیا گیا ہے، وہ چھ سعودی شہری اور ایک پناہ گزین قبائل سے تعلق رکھنے والا غیر ملکی ہے۔‘
’گرفتار شدگان کی عمرکی دوسری اور تیسری دہائی میں ہیں، ان سے تفتیش جاری ہے۔‘
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں متعدد افراد ایک دوسرے سے لڑتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔
ایک شخص اپنی گاڑی میں بیٹھ کر دوسروں کو کچلنے کی کوشش بھی کرتا رہا۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’تفتیش مکمل ہونے پر گرفتار شدگان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔‘