Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج پرمٹ خلاف ورزی پر9 افراد گرفتار

پرمٹ کی خلاف ورزی پر10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
حج سیکیورٹی فورس کے ترجمان بریگیڈیئرسامی الشویرخ نے کہا ہے کہ حج پرمٹ کی خلاف ورزی پر9 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق حج پرمٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں پر دس ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔
ترجمان حج سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی قوانین پر سختی سے عمل کریں تاکہ سزا سے بچا جاسکے۔
بریگیڈیئرالشویرخ کا مزید کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ جانے والے راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں تاکہ بغیر حج پرمٹ کے کوئی مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ (منی ، مزدلفہ اور عرفات) نہ جاسکے۔ پرمٹ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جاتی ۔
واضح رہے حج ایام میں عازمین حج کے علاوہ عام افراد کے لیے مکہ مکرمہ جانے کا خصوصی پرمٹ جاری کیاجاتا ہے ایسے افراد جن کی ذمہ داریاں مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں ہوتی ہیں انہیں خصوصی ورک پرمٹ جاری کیاجاتا ہے ۔ پرمٹ کے بغیر کوئی مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ نہیں جاسکتا۔ 

شیئر: