Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں وزارت تجارت کے 168 تفتیشی دورے

’تفتیشی دوروں کے دوران متعدد خلاف ورزیاں پکڑی گئیں جن پر مختلف قسم کی کارروائیاں ہوئی ہیں۔‘ ( فوٹو: سبق)
نجران ریجن میں وزارت تجارت نے مختلف شاپنگ مالز، دکانوں اور مارکیٹوں کا تفتیشی دورہ کیا ہے جس میں متعدد خلاف ورزیاں بھی پکڑی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے گذشتہ دنوں 168 دورے کئے ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تفتیشی دوروں کے دوران شاپنگ مالز میں گنجائش کے حساب سے لوگوں کو داخلے کی اجازت کی نگرانی کی گئی ہے۔‘
’داخلہ دروازوں پر جسم کے درجہ حرارت اور توکلنا دیکھنے کی پابندی کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔‘
’وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے دکانوں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز کی بھی نگرانی کی ہے۔‘
وزارت تجارت کے مطابق ’تفتیشی دوروں کے دوران متعدد خلاف ورزیاں بھی پکڑی گئی  ہیں جن پر  مختلف قسم کی کارروائیاں کی گئیں۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’شاپنگ مالز، مارکیٹوں اور دکانوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا عام افراد کی بھی ذمہ داری ہے۔‘

شیئر: