دوسرا ٹی 20: انگلینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے ہرا دیا
اتوار 18 جولائی 2021 17:33
جوس بٹلر شاندار 59 رنز بنا کر محمد حسین کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انگلینڈ نے تین ٹی20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 45 رنز سے ہرا دیا۔
201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں صرف 155 رنز بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بابر اعظم نے 22، عماد وسیم نے 20 اور شاداب خان نے 36 رنز سکور کیے۔
انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود نے تین، عادل راشد اور معین علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے اوپنر جوس بٹلر نے 39 گیندوں پر 59 رنز سکور کیے۔ لیام لیونگ سٹون اور معین علی بالترتیب 38 اور 36 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے دو، محمد حسنین نے تین اور حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور جوس بٹلر نے کیا۔
انگلینڈ کی پہلی وکٹ 11 رنز پر گری جب جیسن رائے 10 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ڈیوڈ ملان ایک رنز بناکر عماد وسیم ہی کا شکار بنے۔
معین علی 36 رنز بنا کر محمد حسنین کا شکار بنے۔ ان کا کیچ بابر اعظم نے لیا۔
جوس بٹلر شاندار 59 رنز بنا کر محمد حسین کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔
جونی برسٹو 13 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے۔ ان کا کیچ فخر زمان نے لیا۔
لیام لیونگ سٹون 38 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ ٹام کرن نو رنز بنا کر محمد حسنین کا شکار بنے۔ کرس جورڈن کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔
عادل راشد کو حارث رؤف نے بولڈ کیا۔
ٹاس کے بعد گفتگو میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچھلے میچ کا مومینٹم برقرار رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ آج کا میچ جیت کر سیریز جیتیں گے۔
انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، اوئن مورگن انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔
انگلینڈ کی فتح کے بعد تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔