Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا ٹی20: پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دے دی

پاکستانی ٹیم ٹی 20 میں سابقہ سے بہتر کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کر چکی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان نے انگلینڈ میں پہلے ٹی20 میچ میں 31 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹی20 میچ میں جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 232 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 201 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ 
ڈیوڈ ملان اور جونی برسٹو کو شاہین شاہ آفریدی نے پویلین بھیج دیا جب کہ معین علی کو محمد حسنین نے آؤٹ کیا۔ 
لیونگ سٹون نے انگلینڈ کی ٹی 20 کی تاریخ کی تیز ترین نصف سینچری سکور کی۔ انہوں نے 17 گیندوں پر نصف سینچری مکمل کی اور پھر 42 گیندوں پر ٹی 20 کی پہلی سینچری بنائی۔ 102 رنز بنا کرشاداب کی گیند پرآوٹ ہوئے۔
جیسن رائے 32 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے۔ 
پاکستان کی جانب سے بیٹنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نمایاں رہے۔ 
اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 150رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ۔ دونوں نے نصف سینچریاں سکور کیں۔
محمد رضوان 63 رنز بنا کر گریگوری کی گیند پر بریسٹو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم 85 رنز بنا کر بریسٹو ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صہیب مقصود تھے جنہوں نے 19 رنز بنائے۔
فخر زمان نے 26 جب کہ محمد حفیظ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بہتر بولنگ فارم دکھانے والے پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی زخمی ہونے کے باعث پہلے میچ کی ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔
سابق پاکستانی کپتان معین خان کے صاحبزادے اعظم خان آج پاکستان کی جانب سے ٹی 20 کا ڈیبیوکیا۔ وہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں قومی ٹیم کا حصہ بننے والے 93 کھلاڑی بنے ہیں۔
The debutant @MAzamKhan45 receiving his T20I cap from @SarfarazA_54 #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen | #ENGvPAK pic.twitter.com/wCopwstgGf

پہلے ٹی 20 میچ کے لیے پاکستانی سکواڈ:

بابر اعظم (کپتان) محمد رضوان، صہیب مقصود، محمد حفیظ، فخر زمان، اعظم خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، محمد حسنین

پاکستان کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران دونوں ٹیموں کے دوران اس سے قبل تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی، جس کے تینوں میچ میزبان سائیڈ کے نام رہے تھے۔
ابتدائی دو ایک روزہ میچوں میں بیٹنگ و بولنگ کے شعبے میں مشکلات کا شکار پاکستانی ٹیم نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن بولرز انگلش ٹیم کو ہدف کے کامیاب تعاقب سے روک نہ سکے تھے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے باقی دو میچ اتوار 18 جولائی اور منگل 20 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

شیئر: