Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی میں پاکستانی عازم حج کو دل کا دورہ

کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ڈاکٹروں نے جان بچا لی۔(فوٹو العربیہ)
 منی میں ایک پاکستانی عازم حج کو دل کا شدید دورہ پڑا ہے۔ فوری طور پر ھسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی زندگی اب خطرے سے باہر ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ صحت کے طبی عملے نے اطلاع ملتے ہی پاکستانی عازم حج کو رہائش سے پہلے منی الوادی ھسپتال منتقل کیا وہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اسی دوران کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی سے رابطہ کیا گیا۔
فورا ہی پاکستانی عازم حج کو کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ایمرجنسی وارڈ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچا لی۔

ڈاکٹر پاکستانی عازم حج کی مکمل نگہداشت کررہے ہیں(فوٹو العربیہ)

مکہ محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ’کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ڈاکٹر پاکستانی عازم حج کی مکمل نگہداشت کررہے ہیں‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ پاکستانی عازم حج کو کورونا وبا کے ماحول کے پیش نظر تمام تر حفاظتی انتظامات کے ساتھ منی سے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج وزارت صحت کی براہ راست نگرانی میں ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت مکہ مکرمہ اس قسم کے ہنگامی کیسز سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تیار کیے ہوئے ہے۔

شیئر: