Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی اور عرفات کے ھسپتالوں میں حجاج کے لیے کیا سہولتیں ہیں؟

۔ چوبیس گھنٹے طبی عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حج موسم  کے لیے منی الوادی ہسپتال جبکہ میدان عرفات میں جبل الرحمہ ھسپتال میں تیاریاں مکمل ہیں۔ 
منی الوادی ہسپتال اور جبل الرحمہ ھسپتال میں حجاج کو علاج کی تمام سہولتیں میسر ہوں گی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق منی الوادی ہسپتال کا ایمرجنسی وارڈ چوبیس بستروں پر مشتمل ہے جہاں دل اور پھیپھڑے کے مریضوں کو ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے بھی انتظام ہے۔
تنفس اور گردے کے امراض، لو لگنے کے مریضوں کےعلاج کے لیے ھسپتال میں علیحدہ  بستر ہیں۔
یاد رہے کہ منی الوادی ہسپتال میں تمام ضروری جدید آلات اور طبی لوازمات مہیا ہیں۔ یہاں 240 ڈاکٹر، ٹیکنیشن، نرسیں اور دفتری کارکنان ڈیوٹی پر ہیں۔ چوبیس گھنٹے طبی عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
علاوہ ازیں میدان عرفات میں عازمین کی دیکھ بھال کےلیے جبل الرحمہ ہسپتال میں بھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

تمام طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جبل الرحمہ ہسپتال بھی 24 گھنٹے کام کرے گا ۔ ہسپتال میں 77 بستروں کی گنجائش ہے جن میں 17 انتہائی نگہداشت کے لیے مخصوص ہیں۔ 
ہسپتال کی انتظامیہ نے لو لگنے سے متاثر ہونے والوں کےلیے بھی خصوصی یونٹ قائم کیا ہے جبکہ شعبہ جراحت اور انڈواسکوپی کا بھی انتظام موجود ہے۔ 
جبل الرحمہ ہسپتال میں تمام طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جہاں لبیارٹری، ایکسرے، الٹرا ساونڈ سسٹم ، فارمیسی کی سہولت موجودہے۔ 
ہسپتال میں 183 افراد پرمشتمل طبی ، فنی اور ادارتی عملے کو متعین کیا گیا ہے۔ 

شیئر: