سعودی عرب میں جرمن کار ساز کمپنی کے سرکاری ڈیلر کے مطابق 2021 کے پہلے نصف حصے میں ووکس ویگن نے مملکت میں سال بہ سال فروخت میں 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جدہ میں مقیم سماکو آٹوموٹیو کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں برس ووکس ویگن کی فروخت میں اضافہ مملکت میں تین نئے ماڈلز کے کامیاب لانچ کی وجہ سے ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ہائیڈروجن گاڑیاں سعودی عرب کی سڑکوں پر کب نظر آئیں گیNode ID: 579636
ٹی راک تمام فروخت کا پانچویں حصہ کے لیے ذمہ دار تھا اور ڈیلر نے کہا کہ یہ خاص طور پر خواتین ڈرائیوروں میں مقبول ہے۔
سعودی عرب میں اس سال کی دیگر لانچوں میں سات سیٹر ٹیرمونٹ اور مشہور گولف جی ٹی آئی کا ایک نیا ورژن شامل ہے۔
واضح رہے کہ جاپان کی کارساز کمپنی ٹویوٹا موٹرز کارپوریشن نے گذشتہ سال جرمنی میں گاڑیاں تیار کرنے والی ووکس ویگن کمپنی کو گاڑیوں کی فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
دنیا بھرمیں سب سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرنے والی جرمنی کی ووکس ویگن کمپنی کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے 2020 میں سخت مشکلات کے باعث اپنے سخت حریف کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔