ہائیڈروجن گاڑیاں سعودی عرب کی سڑکوں پر کب نظر آئیں گی
گذشتہ دو سالوں سے ہائیڈروجن گاڑیوں کو ٹیسٹ کیا گیا ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی آرامکو کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر احمد الخویطر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ دو سالوں سے ہائیڈروجن گاڑیوں کو ٹیسٹ کیا گیا ہے لیکن انہیں مملکت کی سڑکوں پر کئی سال پہلے باقاعدہ دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے العربیہ کو بتایا کہ ’ہمارے پاس کچھ سرکاری شعبوں کی مدد سے متعدد کاریں انڈر ٹیسٹ ہیں۔ پچھلے دو سالوں کے دوران ہم ہائیڈروجن کاروں کو ٹیسٹ کرنے کے قابل رہے اور ہم نے انہیں مملکت کے لیے موزوں پایا ہے۔ ‘
انہوں نے کہا کہ مملکت ہائیڈرو کاربنز کی شکل میں دنیا کی سب سے بڑی توانائی برآمد کنندہ کے طور پر ہائیڈروجن کی طلب کو پورا کرسکتی ہے کیونکہ یہ ایک ڈی کاربننائزڈ ہائیڈرو کاربن ہے۔
آرامکو متعدد عالمی توانائی جائنٹس میں سے ایک ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے کم کاربن توانائی کے ذرائع کی صلاحیتوں پر نظر رکھے ہوئی ہے۔
سعودی آرامکو کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر احمد الخویطر نے امریکی ٹی وی چینل بلومبرگ کو انٹرویو میں بتایا کہ ’ جب ہم بلیو امونیا اور دیگر کم کاربن ہائیڈروجن کی مانگ ظاہر کریں گے تو ہم ان کی سرمایہ کاری کو دیکھیں گے۔‘
انہو ں نے کہا کہ ’میں یہ کہوں گا کہ 2030 سے پہلے کچھ نہیں ہونے والا ہے‘۔