سعودی عرب میں ایوان شاہی نے کہا ہے کہ’ شہزادی نوف بن خالد بن عبداللہ بن عبدالرحمان آل سعود کا منگل کو انتقال ہوگیا ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ’ شہزادی نوف کی نماز جنازہ بدھ کو ریاض کی امام ترکی جامع مسجد میں اد کی جائے گی‘۔
یاد رہے کہ شہزادی نوف، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سب سے بڑے بیٹے شہزادہ فہد بن سلمان کی بیوہ تھیں۔ شہزادہ فہد کا انتقال 46 ب س کی عمر میں 2001 میں ہوا تھا۔
شہزادی نوف شہزادی جوہرہ بنت شاہ عبدالعزیز کی بیٹی تھیں۔