Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مدد کرنے والوں کا شکریہ‘ سترہ معذور افراد نے بھی حج کیا

ایک تنظیم الحرکیہ نے معذورں کے لیے حج انتظامت کیے ہیں( فوٹو العربیہ)
اس سال 17 معذور افرد بھی فریضہ حج ادا کررہے ہیں۔ جسمانی معذوری کو حج کی ادائیگی میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک تنظیم الحرکیہ نے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے معذورں کے لیے حج انتظامات کیے ہیں۔
الحرکیہ کا کہنا ہے کہ سفر حج کے لیے معذوروں کو جدید ویل چیئرز فراہم کیں۔ یہ معذوروں کی جملہ ضروریات سے آراستہ ہیں۔منی مزدلفہ اورعرفات میں مناسب رہائش کا نتظام بھی کیا۔

عبداللہ الریشان نے کہا کہ خوشی کے اظہار کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں( فوٹو العربیہ)

الحرکیہ نے معذور زائرین کی دیکھ بھال میں مدد کرنے والے تمام اداروں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
ایک معذور حاجی عبداللہ الریشان نے کہا کہ ’خوشی کے اظہار کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔ 2011 میں ٹریفک حادثے کے دوران میرے جسم کا آدھا حصہ مفلوج ہو گیا تھا‘۔
’خواہش تھی کہ حج کروں مگر یہ ممکن نہیں ہو رہا تھا۔ اس سال اللہ کے کرم اور حکومت کی مدد سے میرا یہ خواب پورا ہوگیا‘۔
انہوں نے کہا کہ’ اپنی خوشی کا اظہار کر نہیں سکتا۔ عرفات میں دیگر حاجیوں کے ساتھ وقوف کیا، منی میں رمی کی پھر طواف کے لیے مسجد الحرام گیا یہ سب کام آسانی سے ہوتے گئے۔جس نے بھی مدد کی سب کا شکریہ‘۔

مناسک حج کے دوران وزارت حج وعمرہ نے غیرمعمولی تعاون کیا۔(فوٹو العربیہ)

ایک اور معذور حاجی ماجد نے کہا کہ ’دس برس قبل ٹریفک حادثے میں آدھا جسم مفلوج ہو گیا تھا مگر میں نے معذور کو خود پر مسلط نہیں ہونے دیا ‘۔
’اللہ کا شکر ہے کہ اس سال کسی رکاوٹ کے بغیر ویل چیئر پرحج کررہا ہوں۔ سب کچھ اچھا لگ رہا ہے۔ میرے جیسے اور بھی معذور حج  پر آئے ہوئے ہیں اور سب خوش ہیں‘۔
انہو ں نے کہا کہ ’مناسک حج کے دوران وزارت حج وعمرہ نے غیرمعمولی تعاون کیا ہے‘۔

شیئر: