حج کے دوران سعودی حکومت کے اقدامات کی ستائش: ڈبلیو ایچ او
منگل 20 جولائی 2021 21:08
صحت عامہ کی منصوبہ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔( فائل فوٹو اے ایف پی)
عالمی ادرہ صحت( ٹبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہا نوم نے اس سال حج موسم میں حفظان صحت کے اقدامات اور کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیے احتیاطی تدابیر پر سعودی عرب کی ستائش کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق عالمی ادرہ صحت کے ڈائریکٹر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’ایسے عالم میں جبکہ مسلمان اس سال حج کے لیے جمع ہیں ہم کورونا وبا کے ماحول میں حجاج اور ان کے معاشروں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کے اقدامات اور صحت عامہ کی منصوبہ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں‘۔
انہو ں نے ایک اور ٹویٹ میں مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے۔
یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ برس بھی محدود حج سے متعلق سعودی فیصلے کی حمایت کی تھی۔
عالمی ادارہ صحت کا کنہا تھا کہ’ حج سے متعلق سعودی عرب کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ محدود حج کی بدولت کورونا وائرس کے خطرات کو قابو کیا جاسکے گا‘۔