Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹماٹر پیسٹ میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش

 21 لاکھ 44 ہزار نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم نے کہا ہے کہ شمالی سعودی عرب کی الحدیثہ بری سرحدی چوکی کے راستے 21 لاکھ 44 ہزار 180 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے گولیاں ٹماٹر کے پیسٹ میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم نے کہا کہ ایک ٹرک سے ٹماٹر پیسٹ کے کارٹن سعودی عرب لائے گئے تھے جن میں نشہ آور گولیاں فن کارانہ طریقے سے چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔
ایکسرے ٹیسٹ آلات کے ذریعے معائنے کے دوران نشہ آور گولیاں کا پتہ لگایا گیا۔ ٹماٹر پیسٹ کی بوتلوں کے کور میں گولیاں چھائی گئی تھیں۔
بیان میں انتباہ کیا گیا کہ سعودی ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر ہمارے افسران اس قسم کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے انتہائی مہارت اور مستعدی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
 سمگلر ممنوعہ اشیا سمگل کرنے کے لیے کھانے پینے کی اشیا کے پارسل اور خاص موسموں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔
جون کے آخر میں 45 لاکھ سے زیادہ  نشہ آور گولیاں جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے سنترے کے کارٹنز میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں، اس کوشش کو ناکام بنایا گیا تھا۔

شیئر: