Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان: اندرون ملک ہوائی سفر، کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی

این سی او سی نے کہا ہے کہ ’31 جولائی تک ویکسین لگوا لیں اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی حاصل کریں‘ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کورونا وائرس کی مانیٹرنگ کے لیے قائم ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔
سنیچر کو این سی او سی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لیے 31 جولائی تک ویکسین لگوا لیں اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی حاصل کریں۔‘
این سی او سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی 18 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے لازمی ہے، پاکستان آنے والے اور ملک سے باہر سفر کرنے افراد پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ جن افراد کی جزوی ویکسینیشن ہوئی ہے اور غیر ملکی شہری بھی اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
این سی او سی کے مطابق ’بیرون ملک سے ویکسی نیشن کرانےکا ثبوت رکھنے والوں پربھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ ری ایکشن کے باعث ویکسینیشن سے روکے گئے افراد پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔‘
واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 68 لاکھ 69 ہزار 346 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ ایک کروڑ 92 لاکھ 7 ہزار 382 افراد کی جزوی ویکسینیشن ہوئی ہے۔
پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر دو کروڑ 96 لاکھ 587 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

شیئر: