Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدرتی ماحول میں غاروں، پہاڑوں اور وادیوں کی سیر

’ان غاروں میں رات بسر کرنے یا دن کا کچھ وقت گزارنے کا تجربہ زندگی بھر یاد رہنے والا ہوگا‘ (فوٹو: واس)
سروات پہاڑوں کے غار جو الباحہ ریجن میں واقع ہیں سیاحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ان غاروں میں رات بسر کرنے یا دن کا کچھ وقت گزارنے کا تجربہ زندگی بھر یاد رہنے والا ہوگا۔

یہاں کا ماحول انتہائی عجیب ہے جہاں غار کی دیواروں پر قدیم انسانوں کے نقوش موجود ہیں تو دوسری طرف زندگی گزارنے کے تمام جدید اسباب بھی فراہم کئے گئے ہیں۔
بحیرہ احمر سے اٹھنے والی بھاپ ان پہاڑوں کی چوٹیوں پر جب پہنچتی ہے تو عجیب سماں بندھ جاتا ہے۔
غاروں کو جدید سہولتوں کو آراستہ کرنے کے لیے یہاں لائٹنگ کا انتہائی مثالی نظام قائم کیا گیا ہے جبکہ یہاں سیاحوں کے لیے ہر وقت انٹرنیٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔

غاروں کی سیر کرنے والا یہاں آ کر ویڈیو اور تصاویر بنا سکتا ہے تو اسی لمحے انتہائی تیز رفتار وائی فائی کی مدد سے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر سکتا ہے۔
غاروں کے دہانوں  پر زیتون، عرعر اور دیگر قسم کے درختوں کی لڑیوں سے تیار دروازے بنائے گئے ہیں جن پر خوبصورت نقش و نگار ہیں۔
یہاں کی سیر کو آنے والا جب جبل شدا پر پہنچتا ہے جو مخواہ کے تہامی علاقے میں واقع ہے تو یہاں کے باغات سے تازہ پھل درختوں سے توڑ کر لطف اندوز بھی ہو سکتا ہے۔

طبعی اور جنگلی حیات کے لیے یہاں عربی النسل چیتے، بھیڑیے، پرندے اور شکاری پرندے بھی کثرت سے پائے جاتے ہیں۔
یہ ہے الباحہ کا علاقہ ہے جسے سعودی عرب نے سیاحت کے لیے ان 11 علاقوں میں سے منتخب کیا ہے جنہیں سعودی عرب سمر سیزن کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں سمر سیزن 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔

شیئر: