Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کا ’سیف بیچ‘ سعودی شہریوں کی تفریح کا ذریعہ

ساحل پرسفید ریت میلوں دور تک پھیلائی گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے شہر جدہ میں شمالی اور جنوبی کورنیش ہیں جہاں سال بھر بڑی تعداد میں لوگ تفریح کے لیے آتے ہیں۔ اہل جدہ کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی لوگ ساحلی تفریح کے شوقین یہاں آتے ہیں۔ 
شہر کی جنوبی سمیت میں واقع ساحلی تفریح گاہ کو ’سیف بیچ ‘ کہا جاتا ہے اس ساحل کو انتظامیہ نے کافی خوبصورت بنا دیا ہے اسی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تفریح کے لیے آتی ہے۔ 
سیف بیچ 3 ہزار میٹر پر پھیلا ہوا ہے جہاں تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مخصوص مقامات بنائے گئے ہیں جہاں بیک وقت 7 ہزار سے زائد گاڑیاں پارک ہو سکتی ہیں۔ 

لوگوں کی بڑی تعداد بیچ پر اہل خانہ کے ہمراہ تفریح کے لیے آتی ہے(فوٹو ایس پی اے) 

تفریح کے لیے آنے والوں کے لیے مخصوص بینجز نصب ہیں جن کے اطراف میں موبائل چارج کرنے کے لیے خصوصی ساکٹس بھی فراہم کیے ہیں تاکہ لوگوں کو موبائل یا ٹیبلٹ چارج کرنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 
ساحل پرسفید ریت میلوں دور تک پھیلائی گئی ہے جس پر جاگنگ کرنے کا اپنا ہی لطف ہے جبکہ ساحلی ریت پر آرام کرنے کےلیے خصوصی شیڈ بھی لگائے گئے ہیں تاکہ دھوپ کی تماز سے بچا جاسکے۔ 
سیف بیچ کی انتظامیہ کی جانب سے فاسٹ فوڈ کارنر بھی قائم کیا گیا ہے جہاں انواع و اقسام کی اشیا فروخت کی جاتی ہیں۔ علاوہ ازیں متحرک گاڑیوں کے ذریعے آئس کریم اور دیگر ڈرنکس فروخت کیے جاتے ہیں۔ 

شیئر: