Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس کا شرم الشیخ کے لیے فضائی سروس بحال کرنے کا اعلان

مصر اور روس کے درمیان فضائی سروس2015 میں معطل ہوئی تھی۔ (فوٹو ٹوئٹر)
مصر میں روسی سفارتخانے نے آئندہ ماہ  اگست میں تقریبا چھ سال کے وقفے بعد الغردقہ اور شرم الشیخ کے لیے روس کی جانب سے فضائی ٹریفک دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق روس کے سفارتخانے نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایک بیان میں کہا ہے کہ 23 ​​جولائی کو روسی حکومت کے اینٹی کورونا وائرس آپریشنز سنٹر کے نمائندوں نے روس اور مصر کے ساحلی شہروں الغردقہ اور شرم الشیخ کے درمیان پروازوں پر غور کرنے کے لئے ملاقات کی اور 9 اگست سے فضائی سروس دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹورآپریٹرز اپنے مفادات کے منافی کام کرنے والی لابی سے محفوظ رہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

سفارتخانے نے بتایا کہ سفر کی واپسی ہفتے میں پانچ پروازوں کے ذریعے ماسکو سے الغردقہ اور شرم الشیخ کے لئے ہوگی۔
سفارت خانے نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ مصر جانے والی پروازوں کی تعداد میں اضافے کے فیصلے کا انحصار روسی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مصر کے دورہ کے نتائج پر منحصر ہوگا۔
واضح رہے کہ مصر اور روس کے درمیان فضائی سروس2015 میں معطل ہوئی تھی جب ایک روسی مسافر طیارہ دہشت گردی کا نشانہ بننے کے باعث مصر کے علاقے سینائی میں گر گیا تھا۔

سفر کی واپسی ہفتہ وار5 پروازوں سے الغردقہ اور شرم الشیخ کے لئے ہوگی۔ (فوٹو زاویہ)

بعد ازاں 2018 میں  روس اور قاہرہ  کے مابین فضائی سروس تو  دوبارہ بحال ہوگئی تھی جب کہ روس کی جانب سے درخواست کردہ حفاظتی اقدامات  کی ایک شق پر عمل درآمد نہ ہونے تک  روس سے مصر کے لئے خصوصی چارٹرڈ پروازیں معطل تھیں۔
مصرکی وزارت شہری دفاع  کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عام طور پر  ہم روس سے آنے والے سیاحوں کو مصر میں کسی بھی تعداد اور دوروں کے ساتھ استقبال کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں خواہ وہ شرم الشیخ اور الغردقہ کے ساحلی علاقوں میں ہوں یا  مصر کے دیگر سیاحتی مقامات پرموجود ہوں۔
ٹورآپریٹرز اور نجی ایئرلائنز کے مالکان کو اپنے مفادات کے منافی کام کرنے والی لابی اور خاص قسم کی پابندیوں سے خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
 

شیئر: