بنگلہ دیشی کسٹم افسران نے ڈھاکا کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسعودی عرب سے پہنچنے والے ایک مسافر کے قبضے سے سونے کے 37 بسکٹ برآمد کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ مسافر نے کہا ہے کہ سونے کے بسکٹ اس کے بنگلہ دیشی دوست نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یہ کہہ کر حوالے کیے تھے کہ اس کا یہ نجی سامان ہے۔ ڈھاکا ایئرپورٹ پر ایک شخص کے حوالے کرنا ہے۔
بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا، کیس تیار کیا جا رہا ہے۔ اب اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔