Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے

24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 215.66 ریال ریکارڈ کیے گئے۔ (فوٹوٹوئٹر)
سعودی عرب کی  گولڈ مارکیٹ میں پیر کو سونا کے نرخ بڑھے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 215.66 ریال ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ 
اکیس قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 188.70 ریال رہی۔ مملکت میں سب سے زیادہ اسی کی طلب ہے۔ 
اٹھارہ قیراط ایک گرام سونا پیر کو 161.75 ریال میں فروخت ہوتا رہا جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونا 125.80 ریال میں دستیاب رہا۔ 
سعودی گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونا 6707.00 ریال میں فروخت ہورہا ہے جبکہ 21 قیراط والے 8 گرام کے کوائن کی قیمت 1510.00 ریال ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں ویک اینڈ پر سونے کے نرخ بڑھ گئے تھے۔ کورونا  ڈیلٹا وائرس کے پھیلاو سے خدشات کے پیش نظر لوگوں نے سونا خریدنے میں دلچسپی لی جس سے طلب بڑھنے پر قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

شیئر: