ابہا کے شاپنگ سینٹر میں لڑکی سےچھیڑ خانیِ، نوجوان گرفتار
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو سے نوجوان کی شناخت کی گئی ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں عسیر پولیس نے ابہا کے شاپنگ سینٹر میں ایک لڑکی سے چھیڑ خانی کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عسیر پولیس کے ترجمان زید الدباش نے کہا کہ’ سیکیورٹی اہلکاروں نے چھیڑ خانی کے واقعہ پر مشتمل سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کی مدد سے نوجوان کی شناخت کی ہے‘۔
ترجمان نے بتایا کہ ’مقامی شہری ابہا کے تجارتی مرکز میں سماجی آداب اور اسلامی اخلاق کے منافی حرکت میں ملوث رہا ہے‘۔
سعودی نوجوان کو حراست میں لے کر اس کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کی گئی۔ اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔