Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرات حرم کی خدمت کے لیے خواتین عملہ پیش پیش

’معذور اور معمر خواتین کی خدمت کے لیے بھی خصوصی عملہ ہر وقت دستیاب ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین انتظامیہ کے تحت شعبہ خواتین مسجد الحرام میں آنے والی خواتین زائرات کی خدمت میں پیش پیش ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شعبہ خواتین کی سربراہ سلمی اللہیبی نے کہا ہے کہ ’زائرات حرم کی رہنمائی کے لیے تربیت یافتہ خواتین عملہ ہر وقت موجود ہے‘۔
’خواتین عملہ زائرات کو دینی آگاہی کے ساتھ رہنمائی، سماجی فاصلہ اور ایس او پیز کی بھی پابندی کر کرا رہی ہیں‘۔
’خواتین میں دینی مواد کی تقسیم ڈیجیٹل انداز میں کی جارہی ہے، عملے کے موبائل میں کیو آر کوڈ موجود ہے جسے سکین کرکے حرمین انتظامیہ کی طرف سے جاری ہونے والی کتابوں کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حرم میں داخل ہونے سے لے کر مناسک اور نمازوں کی ادائیگی تک ہر مرحلے میں زائرین کی خدمت کی جاتی ہے‘۔

’حرم میں داخل ہونے سے لے کر مناسک اور نمازوں کی ادائیگی تک ہر مرحلے میں خواتین کی خدمت کی جاتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)

’خواتین زائرات کو مخصوص مصلوں کی طرف رہنمائی کی جاتی ہے جہاں وہ پر سکون ہوکر عبادات کر سکتی ہیں‘۔
’معذور اور معمر خواتین کی خدمت کے لیے بھی ہمارا خصوصی عملہ ہر وقت دستیاب ہے‘۔

شیئر: