Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سنہ 2022 کے موسم سرما تک فضائی سفر بحال ہونے کی امید ہے‘

ریان ایئر کو جون کے آخر تک تین ماہ کے دوران 371 ملین یورو منافع ہوا (فوٹو: ریان ایئر)
ریان ایئر نے کہا ہے ’2022 کے موسم سرما تک فضائی سفر کافی حد تک بحال ہو جائے گا۔‘
بریکنگ ٹریول نیوز ویب سائٹ کے مطابق ’ریان ایئر کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 237 ملین یورو کا خسارہ ہوا جبکہ اسے گذشتہ برس پہلی سہ ماہی میں 185 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔‘
فضائی سفر کی جزوی بحالی کے بعد رواں برس پہلی سہ ماہی میں ریان ایئر میں ٹریفک پانچ لاکھ سے 81 لاکھ تک پہنچ گئی۔
ریان ایئر گروپ کے چیف ایگزیکٹیو مائیکل او لیری نے کہا کہ ’انہیں امید ہے کہ فضائی صنعت اگلے موسم سرما تک بحال ہو جائے گی۔‘
’جیسا کہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ یورپ میں نوجوان افراد کی زیادہ تر تعداد کو ستمبر تک ویکسین لگ جائے گی تو ہم ہمیں امید ہے کہ 2022 کے موسم سرما تک فضائی سفر کافی حد تک بحال ہو جائے گا۔‘
ریان ایئر کو جون کے آخر تک تین ماہ کے دوران 371 ملین یورو منافع ہوا ہے جو گذشتہ اس عرصے میں 125 ملین یورو تھا۔

شیئر: