Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کی بارودی سرنگوں نے شادی کی تقریب کوغم میں بدل دیا

شاہ سلمان مرکز اب تک کئی لاکھ بارودی سرنگیں صاف کر چکا  ہے- (فوٹو: عاجل)
ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشتگردوں کی بارودی سرنگ نے الحدیدہ میں شادی کی تقریب کو غم میں تبدیل کر دیا-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق الدرھیمی ضلع کے الشجیرہ قریے میں شادی کا پروگرام تھا- 14 باراتی شادی میں شرکت کے لیے پک اپ سے جا رہے تھے- 

حادثے میں تین افراد ہلاک ہوئے- (فوٹو: عاجل)

بارودی سرنگوں کے نگراں یمنی ادارے نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بتایا کہ شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے پک اپ میں دھماکہ ہوا جس سے تین افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے- بعض کے زخم انتہائی خطرناک ہیں- کئی کے ہاتھ پیر کٹ گئے- 
یاد رہے کہ حوثی دہشتگردوں نے یمن میں جگہ جگہ بارودی سرنگیں بچھائی ہوئی ہیں- جن سے سینکڑوں افراد ہلاک یا معذور ہوچکے ہیں- شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات یمن میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگیں صاف کرنے کی مہم چلائے ہوئے ہے اور اب تک کئی لاکھ بارودی سرنگیں صاف کر چکا ہے- 
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: