Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں یمن سے 1353 بارودی سرنگیں صاف

بارودی سرنگیں سکولوں اور گھروں میں بچھائی گئیں۔  ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے ماہ رواں کے پہلے ہفتے کے دوران یمن میں 1353 بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی  خدمات  کےماتحت ’مسام‘ پروجیکٹ کے منتظمین نے ماہ رواں کے پہلے ہفتے کے دوران  یمن میں 1353 بارودی سرنگیں صاف کیں۔ ان میں سے 18 سرنگیں افراد اور 277 ٹینکوں کو تباہ کرنے کے لیے بچھائی گئی تھیں جبکہ 1049 سرنگیں بغیر دھماکے والی تھیں۔  

اب تک حوثیوں کی بچھائی ہوئی 183581 سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسام پروجیکٹ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اب تک دہشتگرد حوثیوں کی بچھائی ہوئی 183581 سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔ یہ سرنگیں سکولوں اور گھروں میں بچھائی گئیں۔  
حوثیوں نے بارودی سرنگوں کو مزید پرخطر بنانے کے لیے مختلف قسم کے رنگ اور شکلیں استعمال کی تھیں۔ انجانے میں بہت سارے  بچے، خواتین اور بوڑھے ان کی زد میں آکر یا تو جان سے ہاتھ دھو بیٹھے یا اعضا سے محروم ہوگئے یا خطرناک طریقے سے زخمی ہوگئے۔ 

شیئر: