سعودی عرب میں جدہ کے الصفا محلے میں دو گاڑیوں میں ٹکر اور دکان میں گھسنے والی گاڑی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
اخبار 24 کے مطابق حادثے کے منظر پر مشتمل وڈیو سی سی کیمرے کی مدد سے حاصل کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار کار اپنے ٹریک سے ہٹ کر دوسری گاڑی کو عقب سے ٹکر مار رہی ہے۔
گاڑی ایک دکان کے فرنٹ کو توڑتے ہوئے اندر گھس گئی تاہم ڈرائیور گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔
خوش قسمتی سے حادثے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور محفوظ رہے۔ دکان میں موجود کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔