Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر نے سرائیو میں شاہ فہد جامع مسجد کا دورہ کیا

چار ہزار مربع میٹرکے رقبے میں نیا قالین بچھایا جائےگا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے سرائیو میں شاہ فہد جامع مسجد کا دورہ کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ نے دورے کے دوران جامع مسجد میں نیا قالین بچھانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ چار ہزار مربع میٹرکے رقبے میں نیا قالین بچھایا جائےگا۔
سعودی وزیر اسلامی امور نے میانہ روی اور اعتدال پسندی پر زور دینے کے لیےعلمی اور دعوتی پروگرام کرنے، پرامن بقائے باہم اور رواداری کے کلچر کو فروغ دینے والے دعوتی پروگرام پر بھی زور دیا ہے۔ 

سعودی وزیر اسلامی امور بوسنیا کے سرکاری دورے پر ہیں(فوڈو ایس پی اے)

جامع مسجد کے دورے کے موقع پر بوسنیا میں متعین سعودی سفیر اسامہ الاحمدی، کنگ فہد کلچرل سینٹر کے ڈائریکٹر اور سعودی وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر اسلامی امور ان دنوں بوسنیا کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ کئی مذہبی مقامات کے دورے کرچکے ہیں انہوں نے مسجد الغازی خسرو بیگ اور خسرو بیگ اسلامی لائبریری اور سکول کا بھی دورہ کیا ہے۔

شیئر: